پاکستان مالی بدعنوانی کے لحاظ سے دنیا کے 20کرپٹ ممالک کی فہرست میں آگیا

بدھ 7 فروری 2007 13:48

پاکستان مالی بدعنوانی کے لحاظ سے دنیا کے 20کرپٹ ممالک کی فہرست میں آگیا
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07فروری2007 ) پاکستان مالی بدعنوانی کے لحاظ سے دنیا کے بیس کرپٹ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مالی بدعنوانی کے لحاظ سے دنیا کے بیس کرپٹ ممالک میں شامل ہوگیا جہاں عدلیہ اور بلدیہ انتظامی نظام بھی کرپشن سے پاک نہیں دنیا کے 57 ممالک کے سروے کے مطابق معیشت کے اعتبار سے پاکستان کو 89 واں مقام حاصل ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آمدن کی شرح اور کارپوریٹ ٹیکس بالترتیب 35 اور 37 فیصد ہے مگر ٹیکس ادائیگی کی شرح اس کے مطابق نہیں تجارتی آزادی کے حوالے سے پاکستان اہم مقام پر فائز ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک کاروبار کو شروع کرنے کے لئے محض بیس دن درکار ہوتے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں صرف اجازت کیلئے 48 دن درکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :