پی آئی اے کو گزشتہ دو سال کے دوران 14.1 بلین روپے کا نقصان ہوا۔ حکومت

بدھ 7 فروری 2007 14:26

پی آئی اے کو گزشتہ دو سال کے دوران 14.1 بلین روپے کا نقصان ہوا۔ حکومت
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07فروری2007 ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کو دو سالوں کے دوران 14.1 بلین روپے کا نقصان ہوا 2005ء کے دوران 4.4 بلین روپے اور 2006ء میں 9.2 بلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع تنویر سید نے بتایا کہ پی آئی اے کے تمام اندرون ملک سیلز دفاتر ملک کے ہوائی اڈوں سی آر سی اور کال سنٹروں پر سیبرو سسٹم دستیاب نہیں رہا جس کی وجہ سے پروازوں کے امور کو ہاتھ سے انجام دینا پڑا اس کے نتیجہ میں چار پروازوں میں تاخیر ہوئی پی آئی اے سی سسٹم کے پاس دو علیحدہ کیبلز ہیں جو پی آئی اے سی کو ایس آئی ٹی اے سے ملاتی ہیں اور تہہ خانے میں آگ لگنے سے نقصان ہوا جس کی وجہ سے فلائٹ ریزرویشن سسٹم بریک ڈاؤن ہوگیا اور مسافروں کو مشکلات پیش آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :