اسلام آباد ایئرپورٹ پر دہشت گردناکام بناکر اہلکاروں نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ۔ وفاقی وزیر مملکت دفاع خالدلنڈ

بدھ 7 فروری 2007 15:39

سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07فروری2007 ) وفاقی وزیر مملکت دفاع میر خالد امجد خان لوند نے کہاہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے اورایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے دہشت گردی واردات ناکام بناکر تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں اوراس طرح کے واقعات کی سرکوبی کے لیے حکومت ٹھوس بنیادوں پر کام کررہی ہے اپنی رہائش گاہ خالد آباد میں سکھر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت میرخالد احمدخان لوند نے کہاہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر دہشت گردی کی واردات کوایئر پورٹ سیکورٹی کے عملے نے بہت بہادری کے ساتھ ناکام بنایا پوری قوم کو ان جوانوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس واردات کو ناکام بنانے والے سیکورٹی افسران واہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت پی آئی اے کی بہتری کے لیے جو اقدامات کررہی ہے اور اصلاحات لائی جارہی ہیں اس کے مثبت نتائج ملیں گے اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایاجائے گا پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوگی اور نہ ہی ڈاؤن مانیٹرنگ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ملک کے دیگر حصوں طرح سندھ میں بھی اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :