کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو لازمی فوجی تربیت دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ، راؤ سکندر

بدھ 7 فروری 2007 20:16

کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو لازمی فوجی تربیت دینے کی کوئی تجویز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2007ء ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک کے دفاع اور تحفظ کی خاطر سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالبعلموں کو لازمی فوجی تربیت دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران حکیم قاری گل رحمن کے سوالات کے تحریری جواب میں وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال نے ایوان کو بتایا کہ سال 2005ء میں 645جبکہ سال 2006ء میں 522سرکاری افسران اہلکاروں کو ایئر پورٹ لاؤنجز کیلئے پروٹوکول ایئر پورٹ انٹری پاس جاری کئے گئے مولانا عبدالکبر چترالی کے سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے بتایا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران پی آئی اے کے پینل پر موجود وکلاء کو کل ایک کروڑ 47لاکھ 35ہزار637روپے ادا کئے گئے رانا محمود الحسن کے سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے بتایا کہ ملتان ایئر پورٹ کی توسیع یا درجہ بڑھانے کیلئے ابھی تک کسی فرم یا ٹھیکیدار کو ٹھیکہ نہیں دیا گیا بیگم نقیہ منور راجہ کے سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے بتایا کہ راولپنڈی اور چکلالہ چھاؤنیوں میں ایسا کوئی پارک نہیں جہاں مذکورہ کنٹونمنٹ بورڈوں نے فاسٹ فوڈزریستوران کی منظوری دی ہویا قائم کئے ہوں ۔

متعلقہ عنوان :