دوسرا ایک روزہ میچ،آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ اور محمد یوسف کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو352 کا ٹارگٹ

بدھ 7 فروری 2007 21:20

دوسرا ایک روزہ میچ،آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ اور محمد یوسف کی سنچری ..
ڈربن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2007ء) پاکستانی بلے بازوں نے دوسرے ایک روزہ میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 352 کا ٹارگٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر ابتداء میں ہی کامران اکمل کی وکٹ کھونا پڑی مگر بعد میں عمران نذیر نے دھواں دار بیٹنگ کا آغاز کیا اور وکٹ کے چاروں طرف شاندار سٹروک کھیلے۔ عمران نذیر 39بالوں پر 57 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے بعد میں یونس خان اور محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ جاری رکھی ۔ یونس خان 93رنز پر آوٴٹ ہوئے۔ انضمام الحق نے 13رنز بنا کر رن آوٴٹ ہوئے۔ آفریدی اور محمد یوسف کے درمیان شاندار پارٹنر شپ ہوئی آفریدی نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6چھکوں اور 5چوکوں کی بدولت 77 رنز بنائے محمد یوسف نے 101رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :