پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 141رنز سے ہرا دیا

بدھ 7 فروری 2007 02:01

پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 141رنز سے ہرا دیا
ڈربن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2007ء) پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 141رنز سے ہرا کر سیریز 1-1سے برابر کر دی ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 352رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 210رنز بنا آوٴٹ ہو گئی ۔ دوسرا ایک روزہ میچ پہلے روزہ میچ کی کاپی ثابت ہوا ۔ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کا کافی جارحانہ تھا۔

پاکستان نے اچھی باوٴلنگ کرتے ہوئے تمام ٹیم 210رنز پر سمیٹ دی ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈویلیرز نے سب سے زیادہ 43رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی نے 3،محمد آصف،شعیب ملک اور عبدالرزاق نے 2،2وکٹیں حاصل کی۔ اس سے پہلے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351رنز بنائے تھے پاکستان کی طرف سے عمران نذیر کے شاندار آغاز کی بدولت پاکستان ٹیم نے اچھے سکور کی بنیاد رکھی۔ پاکستان کی طرف سے محمد یوسف نے شاندار سنچری سکور کی۔ یونس خان نے 93،شاہد آفریدی نے دھواں دار 77جبکہ عمران نذیر نے 57رنز سکور بنائے۔ یونس خان کو شاندار 93رنز اور 3بہترین کیچ پکڑنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :