ڈیر ہ بگٹی ،نو شکی،لورالائی اور قلعہ عبد اللہ کو بی ایریاقرار دےدیا گیا ۔۔ چارج کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔۔آئی جی بلوچستان کی پر یس کا نفر نس

جمعہ 9 فروری 2007 14:41

ڈیر ہ بگٹی ،نو شکی،لورالائی اور قلعہ عبد اللہ کو بی ایریاقرار دےدیا ..
ڈیرہ بگٹی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09فروری2007 ) آئی جی بلوچستان طا ہرمسعو د کھو سہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے چا ر اضلاع ڈیر ہ بگٹی ،نو شکی،لورالائی اور قلعہ عبد اللہ کو بی ایریا اے ایر یا قرار دے اس کا چارج پولیس کے حوالے کیا گیا اس طر ح اب صوبے کی 29 اضلاع میں سے بیس کا چارج پولیس کے پاس آگیا ہے انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں راکٹ فائر کر نے کے واقعات کے تدار ک اور ان واقعات میں ملو ث عنا صر کا قلع قمع کر نے کے لئے مو ثر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے کو ئٹہ میں پر یس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ راکٹ فائرکر نے اور بم دھماکوں کے واقعات میں کمی آئی ہے تاہم اس کا مکمل خاتمہ ضر و ر ی ہے انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ میں طالبان کے کسی رہنما کے روپوش ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں اگر کسی کے پاس اس حوالے سے صحیح اطلاعات ہیں تو وہ پولیس کو بتائے ۔

(جاری ہے)

فوری کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ جنو ر ی کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 56 افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ۔ مہاجر ین کی رجسٹر یشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد کسی افغان باشندے کو بلوچستان میں رہنے نہیں دیا جائے گا ۔ ا نہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں پچاس خواتین کو اے ایس ائی کی پوسٹ پر پبلک سر وس کمیشن کے ذریعے تعنینات کیا جائے گا،اس کے خلا ف پولیس کے خلاف شکایات سننے کے لئے ایک سیل بھی قائم کیا جائے گ

متعلقہ عنوان :