نیٹو فورسز نے ژوب سے اغواء شدہ 11افراد رہا کر دیئے

جمعہ 9 فروری 2007 21:27

نیٹو فورسز نے ژوب سے اغواء شدہ 11افراد رہا کر دیئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2007ء) گزشتہ دنوں ژوب کے علاقے قمر الدین کاریز سے اغواء کئے گئے گیارہ افراد کو واپس چھوڑ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ژوب کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے قمر الدین کاریز سے اٹھائے گئے تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا اور وہ واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے واضح رہے کہ گزشتہ روز قمرالدین کاریز میں نیٹو فورسز کی کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے جبکہ نیٹو فورسز اپنے ساتھ گیارہ مقامی افراد کو اٹھا کر اپنے ہمرا ہ لیجانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں گزشتہ روز تمام افراد کو واپس چھوڑ دگیا جن میں گل دین ولد قمر دین سلیمان خیل، شین گل ولد مرزا خان، خائستہ خان ولد عبدل ، افسر خان ولد نظر خان، رمضان ولد عبدال، دراز خان ولد باشنئی، شیراز دین ،دینار خان ،امیر ،ساوان ا ور لاٹون شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :