پاکستان نے سیاچن کے مسئلے پر بھارت کو اپنی تجاویز فراہم کردی ہیں، پاکستانی سفیر

ہفتہ 10 فروری 2007 12:35

پاکستان نے سیاچن کے مسئلے پر بھارت کو اپنی تجاویز فراہم کردی ہیں، پاکستانی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین، 10 فروری 2007) بھارت کے لئے پاکستان کے نئے سفیر شاہد ملک نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پاکستان نے بھارت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی فوج سیاچن کی چوٹیوں پر قبضہ نہیں کرے گی ۔ نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات کا انتظار نہیں کررہا کہ سیاچن سے بھارت کا انخلاء ہو اور وہ وہاں قبضہ کرلے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پهاکستان نے سیاچن کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھارت کو اپنی تجاویز دے دی ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے کچھ مثبت نتائج نکلے ہیں اور دو طرفہ کشیدگی میں بھی کمی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردی کا کوئی کیمپ نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ وہاں کام کرنے امدادی کارکنوں ، این جی اوز اور حکومتوں میں سے کسی ایک نے بھی وہاں دہشت گردی کے کیمپوں کی نشاندہی نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :