حماس اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتی ہے،دہشت گرد ریاست کو برداشت نہیں کرسکتے،اسرائیل

ہفتہ 10 فروری 2007 13:23

حماس اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتی ہے،دہشت گرد ریاست کو برداشت نہیں کرسکتے،اسرائیل
میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2007ء) اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتی ہے اور اسرائیل دہشت گرد ریاست کو برداشت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جرمنی کے شہر میونخ میں انٹرنیشنل سیکیورٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لونی نے کہا کہ حماس فلسطینی قوم کی خواہشات اور مفادات کی ترجمانی نہیں کرتی اس کا مقصد پرامن فلسطین نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل کی تباہی چاہتی ہے اور یہ وقت ہے کہ اعتدال پسندوں اور انتہاپسندوں میں تمیز کی جائے۔عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے روڈ میپ پر متفق ہونا ہو گا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کسی دہشت گرد ریاست کو برداشت نہیں کرسکتے اور اپنے ملک و عوام کے دفاع کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :