ملک بھر میں ہونیوالی دہشت گردی بالخصوص خودکش حملے حکومت کی غلط پالیسیوں کاردعمل ہے ۔ مہتاب احمد عباسی

ہفتہ 10 فروری 2007 19:23

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 10فروری2007 ) سابق وزیراعلی سرحد سینیٹرسردارمہتاب احمد عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف اوربے نظیرکے بغیرہونیوالے انتخابات کسی صورت بھی شفاف نہیں کہلاسکتے۔ مساجداورمدارس کومسمارکرکے صدرپرویزمشرف اپنے غیرملکی آقاؤں کوخوش کرنیکی کوشش کررہے ہیں جوکسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ملک بھر میں ہونیوالی دہشت گردی بالخصوص خودکش حملے حکومت کی غلط پالیسیوں کاردعمل ہے۔

گذ شتہ روزاپنے مختصردورہ فیصل آبادکے موقع پرخصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سات سالوں میں لاء اینڈآرڈرکی صورتحال جس قدرخراب ہوئی ہے اس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ قتل وغارت گری‘ لوٹ ما ر ،ہزنی ،اغوابرائے تاوان کے حوالے سے موجودہ دورتاریخ کاسیاہ ترین دورہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرپشن میں بھی پہلے نمبر پر ہے ۔

حکمرانوں نے چین آف مافیازمتعارف کرائے ہیں جن میں سٹاک مارکیٹ مافیا‘ قبضہ مافیا‘ شوگرمافیا‘ سیمنٹ مافیاوغیرہ شامل ہیں۔ مافیاملکی وسائل کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ‘سٹاک مارکیٹ بحران کے دوران اربوں ڈالرلوٹ لئے گئے ۔حکومتی بروکرآج دنیاکی امیرترین شخصیات میں شامل ہوچکے ہیں ‘ انہوں نے بتایاکہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پرایک نیاقبضہ گروپ سامنے آیاہے ‘حکومت نے اپنے مخصوص مقاصدکیلئے ان کوانتہائی قیمتی زمینیں کوڑیوں کے بھاؤ دی ہیں ۔

کرپشن کے الزامات والے تمام افرادوردی کے سائے تلے بننے والی جماعت میں اکٹھے ہوچکے ہیں ‘نیب زدگان روزانہ بیانات دیتے ہیں کہ ہم نے کرپشن ختم کرادی ہے اس قسم کے بیانات دے کروہ قوم کوبیوقوف نہیں بناسکتے ۔سینیٹرمہتاب احمد عباسی نے مزیدکہاکہ نائن الیون کے بعدغیرملکی امداداورقرضوں کابے تحاشہ غلط استعمال کیاگیا‘سرحداورآزادکشمیربالخصوص ایبٹ آبادمیں آج بھی لاکھوں زلزلہ زدگان ایسے ہیں جوامدادکے منتظرہیں ‘یہ وہ لوگ ہیں جن کوکسی قسم کی امدادنہیں ملی ۔

اب حکمران ان علاقوں کاسروے کرارہے ہیں تاکہ الیکشن کے قریب جاکران لوگوں کی امدادکی جاسکے موجودہ حکمران صرف ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پرعمل پیراہیں ‘ دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ سب موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا ردعمل ہے ۔حکمران وزیرستان اورباجوڑ میں اپنے ہی مسلمانوں کواپنی ہی آرمی کے ہاتھوں مروارہے ہیں ‘مساجداورمدارس پربمباری کی جائے گی تواس قسم کاردعمل لازمی سامنے آئے گا‘بلوچستان میں آج بھی آپریشن ہورہاہے ‘موجودہ حالات میں ملک کے اندرامن قائم ہوناناممکن ہے ‘سرحدمیں افغانستان کی جانب سے مسلسل بم باری ہورہی ہے مگرہمارے حکمران اس بم باری کوبھی اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ‘اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن) صوبہ سرحدکے سیکرٹری اطلاعات شیراعظم نے کہاکہ فیصل آبادملک کاواحدضلع ہے جہاں حکمران لیگ کواسمبلیوں کے امیدوارہی میسرنہیں ہے ‘ میاں نوازشریف کوفیصل آبادکے اراکین اسمبلی بالخصوص راناثناء اللہ گروپ پرفخرہے ‘فیصل آبادسے رکن صوبائی اسمبلی شیخ اعجازاحمدنے کہاکہ آئند ہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ضلع فیصل آبادسے کلین سویپ کریگی ۔

سابق وزیراعلی سرحدنے کہاکہ میاں نوازشریف کو میاں عبدالمنان‘ راناثناء اللہ ‘نوازملک ‘شیخ اعجاز‘نادرپرویزپرفخرہے کیونکہ یہاں ہرشخص اپنے مفادات کی جنگ لڑرہاہے مگرنوازشرف کے ان سپاہیوں نے صرف وطن کے مفادات اورجمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :