فیصل آباد، آپریشن کے دوران 6 افغانی باشندے گرفتار

ہفتہ 10 فروری 2007 23:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2007ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران 6 افغانی باشندوں کوگرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یکے بعد دیگرے خودکش بم دھماکوں کے بعد وقفے وقفے کے بعد فیصل آباد کے مختلف ہوٹلوں میں مڈ نائٹ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پولیس اورحساس اداروں نے رات ڈیڑھ بجے ایک مقامی ہوٹل سے 6 افغان باشندے گرفتار کر لئے جن کے پاس شناختی کارڈ وغیرہ نہیں تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے انہیں گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان افغانیوں کو تفتیش کے بعد اسلام آباد روانہ کر دیا ہے وہاں کے کیمپ آفس میں سے ان کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :