سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دیدی

اتوار 11 فروری 2007 17:48

سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دیدی
راج کوٹ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 11فروری2007 ) سری لنکا نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔راج کوٹ کے مہادیو راؤ ایس سی انڈیا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری اوورمیں بھارت کو جیت کیلئے گیارہ رنز درکار تھے تاہم بھارتی ٹیم صرف چھ رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سری لنکا نے آٹھ وکٹوں پر دو سو ستاون رنز بنائے۔سری لنکن بیٹسمین کمارا سنگاکارا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو دس رنز اسکور کیے۔مناف پٹیل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سوباون رنز بناسکی۔سارو گنگولی باسٹھ اور سچن ٹنڈولکر چونّ رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ۔فرویز مہاروف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :