فیصل آباد ،پولیس نے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

پیر 12 فروری 2007 20:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کئے جانے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک کالعدم تنظیم کے رکن اور انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالرحمان جس کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے تھی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ دہشت گرد خود کش حملوں سمیت دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں میں مطوب تھا۔

(جاری ہے)

حساس اداروں اور پولیس نے گزشتگہ روز خفیہ ذرئع ے اطلاع ملی تھی کہ ملزم فیصل آباد کے گاؤں میں موجود ہے۔ اور کسی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہاہے۔ حساس اداروں نے پولیس کی مدد سے اچانک چھاپہ مار کر عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا او رآنکسھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اس کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس اور حساس اداروں کی ٹیمیں مختلف جگہوں کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم سے انتہائی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :