معاشی تنگدستی‘ لڑائی جھگڑے‘ پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 افراد کی خودکشی

جمعرات 15 فروری 2007 13:48

فیصل آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین15 فروری2007) پنجاب کے مختلف شہروں میں 4افراد نے معاشی تنگدستی‘ لڑائی جھگڑوں اور گھریلو ناچاقی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سیالوی کالونی میں محنت کش نوجوان نے معاشی تنگی کے باعث زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

کمالیہ کے نواحی چک731گ ب میں نوجوان غلام رسول نے گھریلو ناچاقی پر زہر کھالیا اوراسپتال میں دم توڑ گیا۔سیالکوٹ میں تھانہ اگوکی کے موضع کوٹلی بھٹہ میں 22سالہ نازیہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کراپنی زندگی ختم کر لی۔ڈنگہ کے محلہ مغل پورہ میں 16سالہ طالبہ نے اسکول جانے سے منع کرنے پر زہر کھا لیا اور طبی امداد ملنے سے قبل چل بسی۔

متعلقہ عنوان :