بگلیہار ڈیم پرعالمی بینک کے غیر جانبدار ماہر کا فیصلہ پاکستان کی عظیم فتح ہے۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی کا قومی اسمبلی میں‌خطاب

جمعرات 15 فروری 2007 14:03

بگلیہار ڈیم پرعالمی بینک کے غیر جانبدار ماہر کا فیصلہ پاکستان کی عظیم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین15 فروری2007) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ بگلیہار ڈیم پرعالمی بینک کے غیر جانبدار ماہر کا فیصلہ پاکستان کی عظیم فتح ہے ، جبکہ وزیر دفاع راؤ سکندر کا کہنا ہے پی آئی اے خسارہ میں‌جا رہا ہے ادارے کو خسارے سے نکالنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پورٹ قاسم کے ساحلی علاقے میں تینتالیس ارب کی لاگت سے ڈائمنڈ بار آئی لینڈ سٹی کے نام سے نیا شہر بنانے کی تجویزہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری امیر حسین کی زیر صدارت جاری ہے ۔ اجلاس کے ایجنڈے میں قانونی اصلاحات کا بل اور پمرا ترامیمی بل دو ہزار پانچ کی منظوری متوقع ہے