راولپنڈی‘ اسلام آباد میں ہونے والی دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 15 فروری 2007 15:31

راولپنڈی‘ اسلام آباد میں ہونے والی دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15فروری2007 ) راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم بری امام میں دہشت گردی سمیت کئی دیگر وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ ‘ گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزموں کے سر کی قیمت 25لاکھ مقرر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ سے راولپنڈی اسلام آباد میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ عثمان چھوٹو اور ارشد ستی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ملزمان بری امام کے واقعے ‘ ایرانی کیڈٹ اور راجہ ثقلین کے قتل میں ملوث تھے۔ عثمان چھوٹو ان تمام واقعات کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بہت عرصے سے اس کی تلاش میں تھے اور ان کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے دوران ملزمان سے بھاری مقدار میں خطرناک دھماکہ خیز مواد اور آتش گیر اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :