عراق میں خود کش حملہ‘ بم دھماکے‘ 4امریکی فوجیوں سمیت 20افرا دہلاک.امریکی اور عراقی فوج نے نئے سیکیورٹی پلان کے تحت مزاحمت کاروں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا

جمعرات 15 فروری 2007 15:31

عراق میں خود کش حملہ‘ بم دھماکے‘ 4امریکی فوجیوں سمیت 20افرا دہلاک.امریکی ..
بغداد+ رمادی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15فروری2007 ) عراق میں پولیس سٹیشن کے قریب خود کش حملے اور سڑک کے کنارے بم پھٹنے سے 4 امریکی فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے جبکہ امریکی اور عراقی فورسز نے نئی حکمت عملی کے تحت مزاحمت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عراق کے شہر رمادی میں ایک پولیس سٹیشن کے قریب خود کش کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

جبکہ پولیس سٹیشن کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں مقامی پولیس کا سربراہ بھی شآمل ہے۔ لیکن ابھی تک اس بات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔ دوسریجانب امریکی فوجی حکام نے عراق کے صوبہ دیالہ میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کے مختلف واقعات میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ 3 اہلکار دارالحکومت بغداد کے رقیبی علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ بم حملے میں زخمی ہونے والا ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ادہر امریکی اور عراقی فوج نے دارالحکومت بغداد میں نئے سیکیورٹی پلان کے تحت مزاحمت کاروں کے خلاف نئے اور بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس میں کسی ہلاکت یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :