صدر جنرل پرویزمشرف کل فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

جمعرات 15 فروری 2007 15:32

فیصل آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15فروری2007 ) صدر جنرل پرویز مشرف کل فیصل آباد میں اقبال سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم میں ٹریفک اور آمدورفت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ سٹیڈیم سے ملحقہ دکانیں اور پلے لینڈ دو دن پہلے ہی بند کر دینے کاحکم جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف کی آمد سے ایک گھنٹہ پہلے سٹیڈیم کو مکمل طو رپر بند کر دیا جائے گا اور نہ کوئی باہر جا سکے گا اور نہ ہی کوئی اندر آ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :