قاہرہ : القاعدہ نے افغانستان میں‌ امریکی اور افغان فوجیوں پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

جمعہ 16 فروری 2007 13:23

قاہرہ : القاعدہ نے افغانستان میں‌ امریکی اور افغان فوجیوں پر حملے کی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین، 16 فروری 2007) القاعدہ نے افغانستان کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مزاحمت کاروں کو امریکی اور افغان فوجیوں کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے ۔انٹر نیٹ پر ویڈیو جاری کرنے سے ظاہر ہوتا کہ القاعدہ امریکا کے ان دعوئوں کو بے بنیاد ثابت کرنا چاہتی ہے کہ وہ افغانستان مٰیں جنگ جیت رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب طالبان کے ایک اہم کمانڈر ملا عبدالرحیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موسم گرما کے دوران قابض غیر ملکیوں کے خلاف مزاحمت کے لئے دس ہزار طالبان جنگجوئوں کو تیار کرلیا گیا ہے ۔

ملا عبدالرحیم جو کہ ہلمند میں طالبان کی قیادت کررہے ہیں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی برف پگھلتے ہی اتحادی فوجیوں پر شدید حملے کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں‌تمام تیاریاں مکمل ہیں۔