قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی،ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کا فٹ ہونا ضروری ہے،کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ دوبارہ مسئلہ نہیں بنے گا،انضمام الحق

جمعہ 16 فروری 2007 13:28

قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی،ورلڈ کپ سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم طویل دورے کے بعد جنوبی افریقا سے جمعہ کی صبح کراچی پہنچی۔ اس موقع پر کپتان انضمام الحق نے لاہور روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ دوبارہ مسئلہ نہیں بنے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کپتان نے وکٹ کیپر کامران اکمل کی کاکردگی پر تشویش کا اظہار کیا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں اور اس وقت بہترین چوائس ہیں۔مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نے کہا کہ یہ اب تک پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقا میں بہترین کارکردگی ہے۔پرفارمنس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی انجریز بھی اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا مسئلہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ کے دوران کارکردگی انتہائی خراب رہی اور ٹیسٹ سیریز دو ایک جبکہ ون ڈے سیریز تین ایک سے ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :