شمالی وزیرستان معاہدے سے مایوسی ہوئی۔ امریکہ۔پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ سرحد پار مسائل روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے ۔ کنڈولیزارائس کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2007 11:22

شمالی وزیرستان معاہدے سے مایوسی ہوئی۔ امریکہ۔پاکستان پر واضح کر دیا ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 17فروری2007 ) امریکہ نے کہا ہے کہ اسے شمالی وزیرستان معاہدے سے مایوسی ہوئی ہے اور پاکستان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اسے سرحد پار مسائل روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کنڈو لیزا رائس نے کہا کہ امریکہ کو شمالی وزیرستان میں طالبان کے حمایتی قبائلی رہنماوٴں اورپاکستان حکومت کے درمیان معاہدے سے اسے مایوسی ہوئی ہے ۔

۔

(جاری ہے)

انہوں نے تسلیم کیا کہ امریکہ نے صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے قبائلی سرداروں کے ساتھ سمجھوتے کی حمایت کی تھی ۔تاہم انہوں نے کہا کہ معاہدے سے کچھ مشکلات بھی سامنے آئی ہیں اور اس سے وابسطہ کئی پہلو مایوس کن ہیں ۔امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہاامریکہ صدر پرویز مشرف پر واضح کرچکا ہے کہ پاکستان کو سرحد پار مسائل روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ ستمبر سال 2006ء میں حکومت پاکستان نے شمالی وزیرستان میں قبائلی رہنماوٴں سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ سرحدپار حملوں کو روکاجاسکے۔