ممبئی 93ء بم دھماکوں پر مبنی فلم ”بلیک فرائیڈے “ عوام میں مقبول

ہفتہ 17 فروری 2007 12:43

ممبئی 93ء بم دھماکوں پر مبنی فلم ”بلیک فرائیڈے “ عوام میں مقبول
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 17فروری2007 ) فلم ”بلیک فرا ڈئیے “کی ہر علاقہ سے ستائش کی جا رہی ہے لیکن اس کے ڈائریکٹر انور اگ کشیپ کا کہنا ہے کہ انہیں مزید تعریف و توصیف کی توقع تھی ۔ یہ فلم دو سال کے طویل انتظار کے بعد سینما کی زینت بنی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا منصوبہ ہے کہ کسی مقامی تھیٹر میں جا کر یہ فلم دیکھیں تا کہ ناظرین کے رد عمل کا بذات خود مشاہدہ کر سکیں ۔

یہ فلم ایس حسین زیدی کی اس نام کی کتاب بلیک فراڈیئے جو 93ممبئی سلسلہ وار دھماکوں پر تحریر کی گئی ہے پر مبنی ہے ۔ فلم میں ان فرقہ وارانہ فسادات کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے جو ہندؤں انتہا پسندوں کی جانب سے بابری مسجد کے انہدام کے بعد پھوٹ پڑے تھے ۔ اس فلم کی نمائش 2004ء میں کی جانے والی تھی لیکن ممبئی ہائیکورٹ نے اس پر پابندی لگا دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :