خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی

ہفتہ 17 فروری 2007 21:35

خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم کوئٹہ پہنچ ..
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2007ء) ڈسٹرکٹ کورٹ میں خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے خصوصی طور پر تحقیقاتی ٹیم ہفتے کے روز کوئٹہ پہنچ گئی ٹیم اپنی آمد کے فوراً بعد جائے وقوع پر پہنچی باخبر ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں خود کش حملے کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر جاری ہے خود کش حملہ آور نے حملے کیلئے اسلام آباد اور پشاور دھماکوں میں استعمال ہونے والا مواد اور جیکٹ استعمال کی گئی ہے موقع سے مبینہ خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضاء ٹانگیں اور سر ملا ہے انکوائری ٹیم کے مطابق مبینہ دہشگرد کا رنگ سفید ہے جبکہ اس کے چہرے پر چھوٹی چھوٹی داڑھی ہے او اس کا تعلق بیرون ملک سے ہے ۔