شام اور ایران کا امریکہ اور اسرائیل کیخلاف مل کر مقابلہ کرنے کا اعلان

اتوار 18 فروری 2007 11:26

شام اور ایران کا امریکہ اور اسرائیل کیخلاف مل کر مقابلہ کرنے کا اعلان
تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 18فروری2007 ) شام اور ایران نے اعلان ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی سازشوں کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے تہران میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی اور خطے کے مجموعی حالات خصوصاً عراق اور لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے خبردار کیا کہ مسلمانوں کے درمیان نااتفاقی کے خطرناک نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں نااتفاقی اور فر قہ واریت کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور خطے کی عوام کو ان سازشوں سے آ گاہ کرنا ضروری ہے۔اس موقع پر ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم ممالک زیادہ محتاط رہتے ہوئے اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں تاکہ نئی سازشوں کو روکا جاسکے۔