کوئٹہ بم دھماکہ پولیس کے چھاپے 70سے زائد افراد گرفتار

اتوار 18 فروری 2007 18:06

کوئٹہ بم دھماکہ  پولیس کے چھاپے  70سے زائد افراد گرفتار
کوئٹہ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 18فروری2007 ) ضلع کچہری میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد پولیس نے چھاپوں کا آغاز کر دیا ہے شہر کے مختلف علاقوں سے ستر سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جن میں پندرہ افغان مہاجر بتائے جاتے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع کچہری میں سینئر سول جج کے کمرہ عدالت میں کود کش بم دھماکہ کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں کچلاک ایئرپورٹ پشتون آباد سریاب اور دیگر علاقوں سے چھاپوں کے دوران ستر سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں پندرہ افغان مہاجرین بھی شامل ہیں چھاپوں کا سلسلہ رات بھر جاری رہا مزید گرفتاریوں کا امکان ہے کوئٹہ میں ہفتے کو ہونے والے کود کش بم دھماکے سے تعلق کے الزام میں صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں سے پچیس افراد کو گرفتار کر لیا گی اہے پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو رات گئے پشتون آباد اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر پچیس مشتبہ افرد کو گرفتا رکر لیا گی اہے جن سے پوچھ گچھ شروع ہے پولیس کے مطابق رات گئے سول لائن پولیس اسٹیشن میں انسداد دہشگردی ایکٹ اور دیگر واقعات کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔