فیصل آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

اتوار 18 فروری 2007 18:24

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 18فروری2007 ) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، پبلک مقامات پر سادہ کپڑوں میں سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے پنجاب بھر کے زون افسران کو لکھے گئے مراسلہ میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک دہشتگرد وں اور خود کش حملوں کی لپیٹ میں ہے آئے روز دہشتگردی ملک کے مختلف حصوں میں خود کش حملے کر رہے ہیں لہٰذا تمام پبلک مقامات پر پولیس ملازمین کو سادہ کپڑوں میں تعینات کیا جائے اور تمام نمازوں کے اوقات میں اہم مساجد جہاں بہت زیادہ نمازی نماز کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں وہاں گشت بڑھایا جائے۔

تمام سرکاری دفاتر خصوصاً پی ٹی سی ایل، سوئی گیس واپڈا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں تاکہ کوئی تخریب کار اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے اور روزانہ گشت کو بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :