راولپنڈی میں پولیس اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن 200سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 18 فروری 2007 20:48

راولپنڈی میں پولیس اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن 200سے زائد مشتبہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2007ء) ملک بھر میں دہشت گردی اور خود کش حملوں پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سید مروت علی شاہ کی ہدایات پر پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ گرینڈ آپریشن ، ہوٹلز ، سراؤں اور بیٹھکوں سے دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے متعدد افغانی ہیں ، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیاگیا ہے جبکہ راولپنڈی بھر میں اہم چوکوں اور چوراہوں سمیت عوامی مقامات پر کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق حالیہ کوئٹہ کچہری ، اسلام آباد ایئر پورٹ اور میریٹ ہوٹل کے باہر خود کش حملوں کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایات پر روالپنڈی پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی راولپنڈی رینج سید مروت علی شاہ ، ڈی پی او راولپنڈی ایس پی راول وپوٹھوہار ٹاؤن ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے اجلاس میں مختلف پولیس ٹیمیں بنائیں جنہوں نے اتوار اور ہفتہ کی درمیانی شب راولپنڈی شہروچھاؤنی اور گردونواح میں قائم ہوٹلوں ، بیٹھکوں اور سراؤں میں گرینڈ آپریشن کر کے دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان میں متعدد افغانی ہیں تاہم پولیس نے تمام گرفتار کئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا ہے ادھر اہم چوکوں اورچوراہوں پر خفیہ کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :