سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں فیصل آباد کے ایک خاندان کے 5بچے جاں بحق

منگل 20 فروری 2007 14:07

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007) سمجھوتہ ایکسپریس حادثے میں فیصل آباد کے ایک شہری رانا شوکت کے پانچ بچے بھی جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ رانا شوکت ان کی بیوی اور ایک ڈیرھ سالہ بچی زخمی حالت میں بھارت میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں رہائش پذیر رانا شوکت اپنی بیوی اور چھے بچوں کے ساتھ بھتیجے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت گئے تھے۔ دہلی میں موجود ان کے عزیز و اقارب نے فیصل آباد میں موجود رانا شوکت کے بھائیوں کو اطلاع دی ہے کہ رانا شوکت ، ان کی بیوی اور ڈیرھ سالہ بچی اقصیٰ زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ان کے پانچ بچے15سالہ عائشہ ،بارہ سالہ محمد بلال ،10سالہ حمزہ،8سالہ عاصمہ اور6سالہ عبدالرحمن حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :