افغان فوج نے طالبان سے مغربی افغانستان کا ضلع چھڑا لیا۔جنگجوؤں کے قبضے سے 3 گاڑیاں بھی چھڑالی گئیں‘ طالبان سے جھڑپوں میں امریکی فوجی ہلاک

منگل 20 فروری 2007 14:17

افغان فوج نے طالبان سے مغربی افغانستان کا ضلع چھڑا لیا۔جنگجوؤں کے قبضے ..
کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 ) افغان فوج نے نیٹو فورسز کی مدد سے مغربی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا جبکہ صوبہ کنڑ میں طالبان کے حملوں میں ایک امریکی فوجی مارا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز صوبہ فتح کے گورنر مجاالدین بلوچ نے بتایا کہ قصبے بکووا کو سے طالبان کا قبضہ ختم کرانے کی کارروائی میں دو سو افغان فوجیوں نے حصہ لیااور اس دوران مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں نیٹو کے کچھ فوجی بھی شامل تھے۔طالبان سے تین گاڑیاں بھی چھڑالی گئیں۔افغان فوجی علاقے کی طالبان کی باقیات کی تلاش میں علاقے کی تلاشی لے رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا علاقہ تھا جس پر طالبان نے قبضہ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

ادھر افغانستان میں لڑائی میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکہ کی زیر قیادت اتحادی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سرحد کے قریب صوبہ کنٹر میں امریکی فوجی ہلاک ہوا،اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ دو سالوں کے دوران مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔اتوار کے روز ہیلی کاپٹر کے تباہ ہو نے سے آٹھ اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔