بھارت کا تھر ایکسپریس کی سکیورٹی سخت کر نے کا دعویٰ

منگل 20 فروری 2007 17:10

بھارت کا تھر ایکسپریس کی سکیورٹی سخت کر نے کا دعویٰ
جو دھپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 ) سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے بھارتی پویلس حکام کے مطابق جو دھپور اور کھوکھر پار کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس کے بھارتی علاقوں میں اسٹیشنوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور مسافروں کے سامان کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے بھارتی ریلوے پولیس حکام کے مطابق جودھ پور اسٹیشن پر جاری کر دی گئی ہیں جبکہ اس سلسلے میں جاسوس کتوں کی بھی مدد حاصل کی جارہی ہے تھر ایکسپریس اگست 2006ء سے معطل رہنے کے بعد حال ہی میں 17فروری کو دوبارہ بحال کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :