سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس‘ غفلت برتنے پر ریلو ے کا چیف سپر وائزر اور دو کلرک معطل

منگل 20 فروری 2007 17:59

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس‘ غفلت برتنے پر ریلو ے کا چیف سپر وائزر اور دو ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20فروری2007 ) بھارتی وزارت ریلوے نے سمجھوتہ ایکسپریس کی ٹکٹوں کی نگرانی کے حوالیسے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر چیف سپر وائزر اور دو کلرکوں کومعطل کر دیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکوں کے حوالے سے فرائض سے غفلت برتنے پر ریلوے کے ایک افسر اور دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق ریلوے کے سی پی آر او راجیو سکسینہ نے بتایا کہ ملازمین نے فرائض سے غفلت برتی تھی اوراس الزام میں ریلو ے بکنگ کاؤنٹر کے اعلیٰ سپروائزر اور دو کلرکوں کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کلرکوں نے دہلی اٹاری ٹرین کے مسافروں کی ٹکٹوں کا ریکارڈ برقرار نہیں رکھا۔

(جاری ہے)

راجیو سکسینہ نے بتایا کہ جنرل کلاس بکنگ کاؤنٹر کے معطل ہونے والے دونوں کلرکوں میں سرندرا کمار اور راکیش مینی شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے فوری بعد ناردرن ریلویز کے جنرل منیجر او رڈویژنل ریلوے منیجر نے بکنگ کاؤنٹر کادورہ کیا تھا اور ریکارڈ برقرار نہ رکھنے کی صورت میں دو کلرکوں کو برطرف کیا گیا ہے۔ جبکہ چیف بکنگ آفیسر کو منگل کے رو ز تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے جبکہ چیف بکنگ سپروائزر ڈی کے مبروال نے معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرڈر مل گی اہے تاہم ان میں الزامات کے ہوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یک طرفہ آرڈر ملا ہے جس میں یہ تحریر تھا کہ آپ کو معطل کر دیا گیا ہے۔