صوبائی وزیر ظل ہما کے قاتل کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے،ظفر اقبال وڑائچ

منگل 20 فروری 2007 22:02

صوبائی وزیر ظل ہما کے قاتل کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے،ظفر اقبال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2007ء) وزیر مملکت برائے داخلہ ظفر اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ظل ہما عثمان کے قاتل سرور مغل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایم این اے عذرا افضل نے تحریری طور پر درخواست دی تو ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز سینٹ میں کیا۔

ظل ہما کے قتل کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اگر عذرا افضل تحریری طور پر درخواست دیں تو دوسری ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ ظفر اقبال وڑائچ نے کہا کہ پنجاب کی وزیر برائے سماجی بہبود ظل ہما پر گوجرانوالہ کے سرور مغل نامی شخص نے حملہ کیا اور فائرنگ کی اور اس دوران گولی ان کے سر میں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور دوران آپریشن ان کا انتقال ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عذرا افضل نے قومی اسمبلی کے فولر پر خود کہا ہے کہ اگر وہ سیشن جج کے پاس گئیں ہیں تو کیوں پولیس کے پاس کیوں جائیں ۔ اگر وہ تحریری طور پر درخواست دیں تو دوسری ایف آئی آر درج ہو گی۔ تاہم ایک ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ تحریری درخواست آئے گی تو ہم مزید ایکشن لیں گے۔