سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں سے قبل چھلانگ لگانے والے 2افراد کی تلاش جاری

بدھ 21 فروری 2007 11:26

سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں سے قبل چھلانگ لگانے والے 2افراد کی تلاش ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21فروری2007 ) بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ وہ سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں سے قبل ٹرین سے چھلانگ لگانے والے 2 افراد کی تلاش کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ہریانہ کی ریلوے پولیس کی سینئر افسر بھارتی اروڑا نے بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لئے مختلف قصبوں کی طرف پولیس ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے اور وسیع پیمانے پر ان کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی شناخت کا علم نہیں ہے لیکن وہ دہلی سے ٹرین کے روانہ ہو تے وقت اس میں سوار ہو ئے ،اور انہوں نے ٹرین کے کنڈکٹر سے اصرار کیا کہ وہ غلط ٹرین پر سوار ہو ئے ہیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ ان کو دھماکوں سے 15 منٹ قبل ٹرین کو آہستہ کرکے چھلانگ لگانے کی اجازت دی گئی۔