سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد بھارت میں گرفتار ہونے والے کراچی کے محمد عثمان کو رہا کر دیا گیا

بدھ 21 فروری 2007 19:57

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد بھارت میں گرفتار ہونے والے کراچی کے محمد ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2007ء) سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد بھارت میں گرفتار ہونے والے کراچی کے محمد عثمان کو رہا کر دیا گیا ہے اپنی رہائی کے فوری بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عثمان نے کہا کہ جب سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ ہوا تو انہوں نے ریل کے ڈبے میں موجود دو سوٹ کیسز اٹھا کر باہر پھینکے ان سوٹ کیسز میں سے ایک میں ان کی پانی کی بوتل اور ایک سیون اپ کی بوتل تھی جو سوٹ کیسز باہر پھینکنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی اور ایک سوٹ کیس سے پانی رسنے لگا کہ اس دوران بھارتی پولیس نے مجھے گرفتار کر کے ایک ریسٹ ہاؤس میں لے گئی اور دو دن تک مجھ سے تحقیقات کرتے رہے جس کے بعد مجھے عدالت لے جایا گیا اور میرے بیان لینے کے بعد مجھے رہا کر دیا گیا ایک سوال کے جواب میں محمد عثمان نے کہا کہ تفتیش کے دوران بھارتی پولیس نے میرے خاندان کے بارے میں اور دیگر باتیں پوچھی جن کا میں نے فوری جواب بتا دیا انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش بھارتی پولیس کا ان کے ساتھ رویہ بہتر رہا۔

متعلقہ عنوان :