برطانیہ، مسلمان طالبہ اسکول میں نقاب پہننے پر عائد پابندی کے خلاف مقدمہ ہار گئی

بدھ 21 فروری 2007 20:33

برطانیہ، مسلمان طالبہ اسکول میں نقاب پہننے پر عائد پابندی کے خلاف مقدمہ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2007ء) برطانیہ میں مسلمان طالبہ اسکول میں نقاب پہننے پر عائد پابندی کے خلاف مقدمہ ہار گئی ۔بارہ سالہ مسلمان طالبہ نے بکنگھم شائر اسکول کی جانب سے پورے چہرے پر نقاب باندھنے پر عائد پابندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،تاہم جج نے سماعت کے بعد مقدمے کو خارج کردیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کے وکیل اور والد کا کہنا ہے کہ نقاب پرپابندی غیر منطقی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے لڑکی اور اس کا خاندان سخت دلبرداشتہ ہے اور وہ فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر غور کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :