کابل:ہزاروں سابق مجاہدین عام معافی دینے کی حکومتی پالیسی کی حمایت کے لئے جمع ہورہے ہیں

جمعہ 23 فروری 2007 10:39

کابل:ہزاروں سابق مجاہدین عام معافی دینے کی حکومتی پالیسی کی حمایت کے ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2007ء) افغانستان کے ہزاروں سابق مجاہدین حکومت کی جانب سے عام معافی کی تجویز کی حمایت کے لئے آج کابل میں جمع ہورہے ہیں۔افغان حکومت نے جنگی جرائم میں ملوث جنگجو سرداروں اور اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سمیت سابقہ سوویت یونین کے خلاف لڑنے والے اور بعد ازاں خانہ جنگی میں شامل افراد کو عام معافی دینے کااعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس اعلان پرافغان حکومت کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔کابل کے نیشنل اسٹیڈیم میں اس سلسلے میں ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔غیر ملکی امدادی اداروں نے اپنے کارکنوں کو باہر نکلنے سے روک دیا ہے تاہم سابق مجاہد لیڈر اور رکن اسمبلی مصطفیٰ کاظمی کا کہنا ہے کہ ریلی افغان اتحاد اور جمہوریت کا مظاہرہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :