پاکستان کا حتفVI شاہین ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ ۔ صدر و وزیراعظم کی مبارکباد۔۔کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہیں‘ اسٹریٹیجک پروگرام کو قومی سلامتی کی ضرورت کے پیش نظر خاص طور پر مضبوط بنایا جائے گا ۔ جنرل احسان الحق
جمعہ 23 فروری 2007 10:40
(جاری ہے)
حتف VI شاہین ٹو میزائل ٹو سٹیج سالڈ فیول میزائل ہے جو جوہری اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جنرل احسان الحق نے میزائل کے کامیاب تجربہ پر پاکستان اسٹریٹیجک آرگنائزیشنز کے سائنسدانوں ، انجینئرز کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہے جو خطے میں امن کی ضامن ہے جنرل احسان الحق نے کہا کہ ملک کی دفاعی ضرورت کو پورا کرنا حکومت کی ایک ترجیح رہے گی اور ملک کے اسٹریٹیجک پروگرام کو قومی سلامتی کی ضرورت کے پیش نظر خاص طور پر مضبوط بنایا جائے گا۔ میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز نے میزائل کی تیاری میں شامل تمام ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.