فیصل آباد‘بسنت نائٹ کے دوران6 افراد زخمی،درجنوں زیر حراست

جمعہ 23 فروری 2007 11:43

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23فروری2007 ) میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود شہریوں نے گزشتہ شب جوش وخروش سے بسنت نائٹ منائی۔ ا س دوران فائرنگ ،آتش بازی اور چھت سے گرنے کے واقعات میں پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی ضلعی حکومت یکم اور دو مارچ کو بسنت منانے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتی تھی اور اس سے پہلے شہریوں کو پتنگ بازی کے نقصانات سے بچاوٴ کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا تاہم شہریوں نے بڑی تعداد میں پتنگ اور ڈوریں خریدیں اور پابندی کے باوجود دھوم دھام سے بسنت نائٹ منائی،اس موقع ہوائی فائرنگ اور آتش بازی بھی کی گئی۔

پولیس نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران فائرنگ ،آتش بازی اور چھت سے گرنے کے نتیجے میں محمد اعجاز ،دانیال ،عرفان کامران،خرم اور ایک 28سالہ نوجوان کامران شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو الائیڈہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ چھت سے گرنے والے10سالہ عرفان کے سر پر چوٹ آنے سے اس کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :