سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اب تک23 ہلاک شدگان کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سات زخمی آئے ہیں ۔ شیخ رشید

جمعہ 23 فروری 2007 13:26

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس  اب تک23 ہلاک شدگان کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23فروری2007 ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں اب تک23 ہلاک شدگان کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سات زخمی آئے ہیں جمعہ کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے ایوان کو بتایا کہ کابینہ کی منی میٹنگ وزیراعظم شوکت عزیز کی صدارت میں ہوئی ہے وزیرخارجہ خورشید قصوری نے بھی اطلاعات دی ہیں ہمیں اطلاعات سفارت خانے اور ریلوے سے ملتی ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈبوں کے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے نہ ہونے اور پنجروں میں بند کرکے سروس چلانے کے حوالے سے سفارت خانے نے زور داربیان دیا ہے اب تک 23 ہلاک شدگان کی تصدیق ہوئی ہے 7زخمی آئے ہیں سات جاں بحق ہونے والوں کی بھارت میں تدفین ہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ بھارتی میڈیا کے ذریعے بتایاگیا ہے کہ کچھ مسافروں کو تحقیقات کے لیے روک لیا گیا ہے وزیر ریلوے نے بتایا کہ اگر یہ واقعہ پاکستان میں ہوتا توبھارت آسمان سرپراٹھالیتا انہوں نے بتایا کہ سی130 جہاز گیا تھا اور 7 مسافروں کو لے کر آیا ہے میڈیا کے مطابق تین مسافروں کو بھارت نے تحقیقات کے لیے روک لیا ہے جن کے نام رانا شوکت رخسانہ اوراقصی ہیں اس پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ ہمیں ابھی تک اس کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :