ملک بھر میں خود کش حملوں میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا گیا‘ بڑے پیمانے پر کارروائی کی منصوبہ بندی۔ اہم ترین اور حساس معلومات ملی ہیں ‘ تمام سیکیورٹی ایجنسیز کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا گیا‘ مزید حملوں کے خطرے کے پیش نظر ملک میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ رہے گی‘ سیکرٹری داخلہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2007 14:33

ملک بھر میں خود کش حملوں میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا گیا‘ بڑے پیمانے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23فروری2007 ) وفاقی سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے حالیہ خود کش حملوں میں ملوث گروہ کا سراغ لگالیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کے تحت دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ جبکہ اس حوالے سے اہم ترین اور حساس معلومات بھی ملی ہیں ۔

تمام سیکیورٹی ایجنسیز کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے مزید واقعات کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں فی الحال سیکیورٹی ریڈ الرٹ رہے گی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سید کمال شاہ نے کہ اکہ ملک میں جاری خود کش حملوں کی حالیہ لہر جس میں ملک کے مختلف حصوں میں 6 خود کش حملے ہوئے تھے ان دھماکوں میں ملوث گروہ کا پتہ چلا لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کو کافی ثبوت ملے ہیں جن سے واضح پتہ چلتا ہے کہ کون کون سے گروہ ان خود کش حملوں میں ملوث ہیں تاہم انہوں نے کسی گروہ کا نام بتانے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ایک میکنزم تیار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف صوبوں اور سرحد پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایک سروے کر کے ایک سخت کارروائی کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور جلد ہی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم ترین اور حساس معلومات ملی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سیکیورٹی فی الحال ریڈ الرٹ رہے گی۔ کیونکہ بعض ایسی اطلاعات ن ہیں کہ مزید اس قسم کے دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے والے لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور اگلے ہفتے تمام سیکیورٹی ایجنسیز کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے..

متعلقہ عنوان :