بھارت نے ناقابل شناخت نعشیں پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ۔ بھارت میں ہی دفن کرنے کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2007 22:22

بھارت نے ناقابل شناخت نعشیں پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ۔ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2007ء) بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کے سانحے میں‌ناقابل شناخت ہوجانے والی لاشوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اور انھیں‌بھارت میں ہی دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کو زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہے اس لئے انہیں بھارت میں دفن کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی نے لاشیں پاکستان بھوانے کے حوالے سے درخواست کے جواب میں کہا ہےکہ، ابھی تک ان کی شناخت نہ ہونے کے باعث شہریت کا مسئلہ حل طلب ہے اور ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے، اور پاکستانی شہریت کی تصدیق ہونے پر ہی لاشیں پاکستان کے حوالے کی جا سکتی ہیں اس مقصد کے لئے انھیں‌ علیحدہ مقام پر دفن کیا جائے گا۔ دوسری طرف سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کی شناخت کے لئے بھارت جانے والا آخری گروپ آج رات پانی پت جائے گا

متعلقہ عنوان :