امریکا نے کلسٹر بموں پر پابندی کے عالمی مطالبے کو مسترد کردیا ، کلسٹر بموں کو مناسب ضابطے کے تحت استعمال کیا جاسکتا ہے ، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

ہفتہ 24 فروری 2007 13:32

امریکا نے کلسٹر بموں پر پابندی کے عالمی مطالبے کو مسترد کردیا ، کلسٹر ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24فروری2007 ) امریکا نے عالمی برادری کی جانب سے کلسٹر بموں پر پابندی کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے ۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میکور ماک نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا کا موئقف ہے کہ کلسٹر بموں کو جنگ کے دوران مناسب ضابطے کے تحت استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا کلسٹر بموں کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے پہلے ہی کئی اقدامات کرچکا ہے اور ان کے استعمال کے حوالے سے طریقہ کار طے کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔

اوسلو میں چھیالیس مالک کے ایک اجلاس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ کلسٹر بم استعمال کرنے والے ممالک ایک معاہدے پر دستط کریں جس کے تحت سن دو ہزار تک کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے۔ اس موقعے پر کلسٹر بم استعمال کرنے والے ممالک برطانیہ اور فرانس نے معاہدے پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ۔ جاپان ، پولینڈ اور رومانیہ نے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکا کردیا جبکہ امریکا اور اسرائیل نے کانفرنس میں شرکت نہیں کی ۔