سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس ‘ بھارت وزارت ریلوے نے محکمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو آئندہ دو روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

ہفتہ 24 فروری 2007 16:07

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس ‘ بھارت وزارت ریلوے نے محکمانہ تحقیقات کا آغاز ..
پانی پت (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24فروری2007 ) بھارت کی وزارت ریلوے نے سانحہ سمجھوتہایکسپریس کے حوالے سے فرائض میں غفلت برتنے اور سیکیورٹی کی ناقص صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ ریلوے کے ادارے کے تحفظ کے کمشنر بھوپندر سنگھ کو مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد اہلکاروں کی غفلت اور سیکیورٹی کی ناقص صورت حال سامنے آنے کے بعد ریلوے نے اصل وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا پتہ لگانے کیلئے محکمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیاہے اور اس سلسلے میں ریلوے کے ادارہ برائے تحفظ کے کمشنر بھوپندر سنگھ کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور انہیں آئندہ دو روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ریلوے کے تعلقات عامہ کے سربراہ راجیو سکسینا نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ وزارت ریلوے کو جمع کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم عوامی سماعت کا اہتمام کریگی جس میں لوگوں کو واقعے کی کڑیوں کے حوالے سے بات کا موقع دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہریانہ پولیس ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم دھماکوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :