یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں داخلے پر پابندی عائد کئے جانے کا نوٹس نہیں‌ملاہے۔ ترجمان پی آئی اے

ہفتہ 24 فروری 2007 00:03

یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں داخلے پر پابندی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2007ء) پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کے یورپ میں داخلے پر پابندی عائد کئے جانے کا کوئی نوٹس موصول نہیں‌ہواہے۔۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق بارہ سے سولہ فروری دو ہزار چھ اور پھر اکیس سے تئیس فروری دو ہزار سات کے دوران یورپی یونین کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پی آئی اے کی کارکردگی، عملے اور تکنیکی صلاحیتوں کو اطمینان بخش قرار دیا ہے جبکہ یورپی یونین کے معیار کے مطابق بعض پرانے طیاروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یورپی یونین کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بیڑے میں شامل بیشتر طیاروں‌ کو یورپی یونین کی طرف سے ستائیس رکن ممالک میں پرواز کے لیے غیر موزوں قرار دیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے ایوی ایشن کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل چالیس میں سے تینتیس جہاز کو فضائی سفر کے بین الاقوامی حفاظتی معیار کے مطابق قرار نہیں دیا تھا ۔

برسلز میں ایک پاکستانی سفارتکار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے یورپی یونین کے اعتراضات دور کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے، جو زیادہ تر دیکھ بھال اور پرانے طیاروں کے بارے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :