کرزئی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کو افغانستان میں جنگ بندی کرکے سیاسی عمل شروع کرنا ہوگا، لڑائی بند نہ کی گئی تو انتہاپسند مزید زور پکڑیں گے، گورنر بلوچستان اویس احمد غنی

اتوار 25 فروری 2007 11:11

کرزئی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کو افغانستان میں جنگ بندی کرکے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2007ء) گورنربلوچستان اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑائی جاری رہی تو اتنہاپسندمزید مضبوط ہوں گے ،قیام امن کیلئے افغان حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں کو جنگ بندی کرکے سیاسی عمل شروع کرنا ہوگا ، یہ بات انہوں نے خبررساں ادارے رائٹرز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی ۔ اویس احمد غنی نے کہاکہ افغانستان میں جنگ بندی اور بعدازاں سیاسی عمل کو موقع دینا ہوگا بصورت دیگر انتہاپسند وہاں زور پکڑیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اتحادی افواج اور افغان حکومت تمام مذاحمت کاروں کو قتل نہیں کرسکتی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں طالبان کے کوئی تربیتی کیمپ یا منظم سرگرمیاں نہیں ۔۔۔۔البتہ جہاں تک انفردی طور پر انتہاپسندوں یا عسکریت پسندوں کا تعلق ہے وہ امریکا اور یورپ سمیت دنیا میں ہر جگہ موجودہیں ۔گورنر اویس غنی نے کہاکہ نے کہاکہ بلوچستان میں درپیش بیشتر سیکورٹی مسائل کی جڑیں افغانستان میں موجود ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں حالیہ خودکش بم دھماکوں کا تعلق افغانستان میں موجود طالبان سے ہے ۔