قاضی حسین احمد نے بسنت کے موقع پربچوں سمیت درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے پر پیر کو یوم احتجاج منانے کی اپیل کر دی

اتوار 25 فروری 2007 22:04

قاضی حسین احمد نے بسنت کے موقع پربچوں سمیت درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے ..
(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2007ء) متحدہ مجلس عمل کے صدر ْ اور امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے بسنت کے موقع پر پنجاب بھر میں بچوں سمیت درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے پر پیر کے روز یوم احتجاج منانے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

پتنگ بازی کے دوران قاتل ڈور سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس عمل کے صدر نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک باپ کی حیثیت سے وہ ان کے دکھ درد کو سمجھ سکتے ہیں ج ن کے پیارے پتنگوں کی خونی ڈور کا شکار ہو گئے ۔

قاضی حسین احمد نے کہا کہ معصوم لوگوں کی موت کے ذمہ دار حکمران ہیں جنہوں نے پاکستان کے نام نہاد سافٹ امیج کو ابھارنے کی کوشش اور اپنی عیاشی کے لئے سپریم کورٹ کےواضح احکامات کے باوجود بسنت منانے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے محض اپنی تفریح کے لئے معصوم لوگوں کو خون میں نہلا دیا۔