سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے حوالے سے جس شخص کی نشاندہی کی وہ بھارتی تھا، رانا شوکت

پیر 26 فروری 2007 17:01

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے حوالے سے جس شخص کی نشاندہی کی وہ بھارتی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2007ء) سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے عینی شاہد رانا شوکت نے کہا ہے کہ دھماکوں کے حوالے سے جس شخص کی نشاندہ میں نے کی تھی وہ یقینی طور پر بھارتی تھا اور بول چال سے ریاست بہار کا رہائشی لگتا تھا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا شوکت نے کہا کہ اب جبکہ میں بچوں کے صدمے سے قدرے سنبھال چکا ہوں تو میرے ذہن میں بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے پاسپورٹ دکھانا لازمی ہے اور خود میں نے 5ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے 5پاسپورٹ دکھائے اس نے کہا کہ جب اس نے ٹرین میں مشتبہ شخص کی نشاندہی کی تو مشتبہ شخص نے ریلوے اہلکار کے طلب کرنے پر باقاعدہ طور پر اپنا ٹکٹ دکھایا تھا جس کے بعد ریلوے اہلکار نے اس سے کہا کہ وہ گاڑی کے آہستہ ہونے پر اتر جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ مشتبہ شخص ریل سے اتر گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ سیکیورٹی پاکستان کیلئے ہی محدود تھی۔ جبکہ اگر کسی بھارتی شخص کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں تو وہ ٹکٹ لے سکتا ہے۔ رانا شوکت نے کہا کہ وہ شخص 100 فیصد بھارتی بول چال سے بہاری معلوم ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :