شمالی وزیرستان‘سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر اتحادی فوج کی فائرنگ ‘ گنوں اور آرٹلری کا استعمال کیا گیا

اتوار 4 مارچ 2007 12:28

شمالی وزیرستان‘سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر اتحادی فوج کی فائرنگ ‘ گنوں ..
میران شاہ(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار04 مارچ2007) شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے لواڑہ منڈی میں سیکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر اتحادی افواج نے گنوں اور آرٹلری سے فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتحادی فوج نے افغانستان کے سرحدی علاقے سے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی سرحدی پوسٹ کنڑ پر بارہ اعشاریہ سات ایم ایم گنوں اور آرٹلری کے شیل فائر کئے جو پوسٹ کے اطراف آکر گرے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس سے پہلے بھی شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی جس میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ تاہم پاکستان کی طرف سے اب تک کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔