ایران پر حملہ‘ امریکہ نے ترکی سے مدد مانگ لی

اتوار 4 مارچ 2007 12:29

ایران پر حملہ‘ امریکہ نے ترکی سے مدد مانگ لی
برسلز (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار04 مارچ2007) امریکہ نے ایران کے خلاف کارروائی کیلئے ترکی سے مدد مانگ لی ہے۔ ایک جرمن روزنامے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ترکی سے ایران کے خلاف مدد مانگ لی ہے - رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور ترکی کی سرکاری انٹیلی ایم آئی ٹی کے سربراہان نے ایک خفیہ میٹنگ کی جس میں امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ایران کے خلاف انٹیلی جنس تعاون اور زمین استعمال کرنے کا بھی مطالبہ کیا- رپورٹ کے مطابق امریکہ ترکی کے علاوہ نیٹو اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہے- رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پینٹاگون ایران کی ایٹمی تنصیبات کے خاتمے کے لئے فوری طور پر محدود کاروائی کرنا چاہتاہے - اس سلسلے میں وہ انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کررہاہے- رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران پر سات اطراف سے فضائی اور زمینی کاروائیوں کے لئے انٹیلی جنس معلومات حاصل کی ہیں اور اب امریکہ کے لئے ایران کا گھیراوٴ آسان ہوگیا ہے- رپورٹ کے مطابق امریکہ عراق ، ترکی، پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، ساحل خلیج اور بحیرہ عرب سے حملے کرے گا- امریکہ ان سات اطراف سے تیاریوں کے سلسلے میں پالیسی مرتب کر رہا ہے- ایران کا گھیراوٴ کرنے کے لئے امریکی بحری بیڑے پورے جنگی سازو سامان کے ساتھ مسلح ہو کر بحیرہ عرب اور خلیج میں لنگر انداز ہوچکے ہیں- جس سے امریکی جنگی تیاریو کا صحیح اندازہ ہوتاہے- رپورٹ کے مطابق امریکہ اگر اعلانیہ حملہ نہ کرسکے تو خفیہ طریقے سے وہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی کوشش کرے گا-

متعلقہ عنوان :